سرکاری افسران جن کے الائونس میں 140فیصد اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) نگران وزیراعظم نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے گریڈ 17اور اس سے اوپر کے افسران کے ایگزیکٹو الاؤنس میں 140فیصد اضافہ کر دیا۔ ایف بی آر افسران کے ایگزیکٹو الاؤنس میں اضافے کی سمری خزانہ ڈویژن کی طرف سے نگران وزیراعظم کو بھجوائی گئی تھی۔

 

جس کی انہوں نے گزشتہ روز منظوری دے دی۔نگران وزیراعظم کی طرف سے منظور کی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر افسران کے ایگزیکٹوالاؤنس میں ہونے والا یہ اضافہ یکم نومبر 2023ءسے لاگو ہو گا اور یہ اضافی اخراجات ایف بی آر اپنے مالی سال 2023-24ءکے بجٹ سے پورے کرے گا۔ اس حوالے سے نگران وزیراعظم کی طرف سے چیئرمین ایف بی آر کو ایک خط بھی لکھا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایگزیکٹو الاؤنس میں اس اضافے سے ایف بی آر کو رواں مالی سال کے دوران 30کروڑ روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close