نواز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی، ساتھ کون کون تھا؟

جدہ (آئی این پی )مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔عمرہ کی ادائیگی کے دوران حسین نواز، ناصر جنجوعہ، راشد نصراللہ اور دیگر بھی ان کے ساتھ تھے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف گزشتہ رات جدہ پہنچے، سٹاف کے کچھ ممبران نے بھی انکے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔ نواز شریف آج (جمعہ سے) اہم ملاقاتیں کریں گے، شاہی خاندان کے اہم اراکین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close