ماسکو (پی این آئی) روسی صدر ولادی میر پوٹن نے فلسطینیوں کیلئے آزاد ریاست ان کا حق قرار دیدیا، جنگ میں قصور کس کا یہ بھی بتا دیا کہ موجودہ حماس اسرائیل جنگ بھڑکنے کی بڑی وجہ اسرائیلیوں کی خطے میں زبردستی آباد کاری ہے۔
العربیہ اردو کے مطابق روسی صدر پوٹن کا کہنا ہے کہ فلسطینی تاریخی طور پر اپنی سرزمین پر ہی رہتے ہیں جسے چھوڑنے کا اسرائیلی مطالبہ امن کیلئے نقصان دہ ہو گا۔ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر حملے خوفناک ہیں، فلسطینی ریاست کے قیام تک خطے میں تنازعات کا حل ممکن نہیں۔ انہوں نے اس سے پہلے امریکہ پر الزام عائد کیا کہ وہ بنیادی مسئلے کے حل کرنے کے بغیر معاملات کو اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کر رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں