ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ، زمین خوفناک زلزلے سے لرز اُٹھی

کابل ( پی این آئی ) افغانستان میں چند روز کے دوران ایک مرتبہ پھر زلزلے سے زمین لرز گئی، 6.3 شدت کے نئے اس زلزلے میں ایک شخص جاں بحق اور 55 افراد زخمی ہو گئے۔

ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا گیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ بدھ کی صبح افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئ، جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکزملک کے تیسرے بڑے شہرہرات سے 34 کلومیٹر دور شمال مغرب میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں 4 روز قبل آنے والے زلزلے کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہزار سے تجاوزکرچکی ہے، صوبہ ہرات میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، ضلع زندہ جان میں 20 سے زائد دیہات مکمل تباہ ہوگئے ہیں، زلزلے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 2 ہزار گھر مکمل طور پر تباہ اور ہزاروں مکانات کوجزوی نقصان پہنچا ہے، ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں کیوں کہ ابھی بھی مکانات کے ملبے تلے لوگ دبے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔معلوم ہوا ہے کہ ہفتے کو آنے والے 6 اعشاریہ 3 شدت کے زلزلے کے بعد 8 شدید نوعیت کے آفٹر شاکس کی وجہ سے صوبائی دارالحکومت ہرات کے شمال مغرب میں واقع علاقے بری طرح تباہ ہوئے، زلزلے کا مرکز صوبہ پکتیا اور زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

ہرات کے قریب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوئے، ہرات میں زلزلے کے بعد 5 اعشاریہ 6 شدت کے کئی آفٹر شاکس بھی آئے، افغانستان کے علاوہ زلزلے کے جھٹکے ایران اور ترکمانستان میں بھی محسوس کیے گئے، یہ قیامت خیز زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے آیا۔بتایا جارہا ہے کہ ہفتے کو ہی رات گئے پاکستان کے کئی علاقے بھی شدید زلزلے سے لرز گئے، مانسہرہ، بالاکوٹ، کاغان سمیت خیبرپختونخواہ کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری گھروں سے باہر نکل آئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت کتنی تھی اس بارے میں ابھی کوئی معلومات سامنے نہیں آسکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close