فلسطین اسرائیل تنازعہ میں کتنے امریکی ہلاک ہو گئے؟ امریکی صدر نے تسلیم کر لیا

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری تنازعہ کے دوران ہلاک ہونے والے امریکی شہریوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی ہے.امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ خدشہ ہے کہ امریکی شہریوں کوحماس کے عسکریت پسندوں نے یرغمال بنایا ہوا ہے۔وائٹ ہاس کے اسٹیٹ ڈائننگ روم سے خطاب کرتے ہوئے بائیڈن نے کانگریس پر زور دیا کہ وہ ہمارے اہم شراکت داروں کی قومی سلامتی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فوری کارروائی کرے” جبکہ اس فنڈنگ کا تعلق پارٹی یا سیاست سے نہیں بلکہ یہ ہماری دنیا اور امریکہ کی سلامتی سے متعلق ہے۔

امریکی نائب صدر کملا ہیرس اور سکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن کے ہمراہ صدر نے خطاب میں کہا کہ ان کی انتظامیہ گولہ بارود اورانٹرسیپٹرزسمیت اسرائیل کی اضافی فوجی امداد میں اضافہ کر رہی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اسرائیل کو اپنے شہروں اور اپنے شہریوں کے دفاع کے لیے ان اہم اثاثوں کی قلت کا سامنا نہ کرنے پڑے۔بائیڈن نیکہا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ فون پر بات کی ہے جو ہفتے کے روز تنازعہ میں شدید اضافے کے بعد سے دونوں کے درمیان تیسری فون کال تھی۔ بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم سے کہا اگرامریکہ کوایسے حالات درپیش ہوں تو ہمارا ردعمل تیز، فیصلہ کن اور زبردست ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close