ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا

کابل (پی این آئی) افغانستان میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 6.3 اور 5.0 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ افغانستان کے مغربی حصے میں آیا جہاں لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تاہم فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔بتایا گیا ہے کہ ہرات میں آج صبح 6.3 اور بعد ازاں 5 شدت کے دو جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کا مرکز ہرات سے 28 کلومیٹر دور تھا اور گہرائی 10 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔ یاد رہے کہ افغانستان میں چند روز قبل آنیوالے زلزلے سے 4 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں