6.3شدت کا ایک اور زلزلہ

اسلام آباد(پی این آئی )افغانستان میں 6.3شدت کا ایک اور زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، افغان میڈیا کے مطابق ایک شخص جاں بحق جبکہ 55 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی بحیرہ روم کے زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ بدھ کی صبح افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کا مرکزملک کے تیسرے بڑے شہرہرات سے 34 کلومیٹر شمال مغرب میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ افغانستان میں زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، افغان میڈیا نے ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان کے صوبہ ہرات میں 7 اکتوبر کو آنے والے 6.3 شدت کے زلزلے سے اموات 3 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close