یروشلم (پی این آئی) حماس کی جانب سے اسرائیل کے خلاف اعلان جنگ کے بعد کیے جانے والے شدید حملوں میں فلسطین اور لبنان کے بعد شام بھی شریک ہو گیا ہے۔۔۔۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان کی حزب اللہ نے بم حملے میں اسرائیلی فوج کی گاڑی تباہ کر دی ہے جب کہ حماس کی جانب سے بھی اسرائیل پر راکٹ باری اور فائرنگ کی گئی ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 5 روز سے جاری آپریشن القدس فلڈ میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 1200 سے زائد جب کہ 3 ہزار زخمی ہوئے ہیں۔۔۔۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان مطابق شام کی جانب سے داغے گئے راکٹ کھلے علاقوں میں گرے ہیں۔۔۔۔یہ بات اہم ہے کہ یمن کی انصاراللہ تحریک کے سربراہ سید عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے بھی خبردار کیا کہ اگر امریکا اس جنگ میں شامل ہوا تو پھر یمنی شہری بھی فلسطینیوں کے دفاع میں پیچھے نہیں رہیں گے اور اسرائیل پر بارود بھرے ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ کیا جائے گا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں