واشنگٹن (پی این آئی) امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکا اسرائیل کی فوجی امداد بڑھا رہا ہے۔
امریکی فوجی امداد میں اسلحہ گولہ بارود شامل ہے۔اسرائیل کی مدد کے لیے کانگریس سے جلد اقدامات کا مطالبہ کریں گے۔حماس کا اسرائیل پر حملوں کے بعد ممکنہ علاقائی خطرات کو روکنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، امریکا اسرائیل کی پشت پر ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکا اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اسرائیل اپنا دفاع کرسکے۔ اسرائیل میں 14 امریکی ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے، حملوں کا جواب دینا اسرائیل کا حق اور فرض ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں