صنعا (آئی این پی) یمن کے حوثی گروپ نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے غزہ میں مداخلت کی تو حوثی ڈرونز اور میزائلوں سے اس کا جواب دیں گے۔حوثی سربراہ عبدالمالک الحوثی نے بیان میں کہا کہ اگر امریکا نے غزہ میں مداخلت کی تو حوثی ڈرونز اور میزائلوں سے اس کا جواب دیں گے۔حوثی سربراہ کا مزید کہنا ہے کہ غزہ میں امریکی مداخلت پر دیگر فوجی اقدامات بھی استعمال کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب غزہ کی بات آئے تو یہ ہماری ریڈ لائنز میں شامل ہے، غزہ میں مزاحمتی گروپوں سے تعاون اور مدد کے لئے تیار ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں