امریکا نے غزہ جنگ میں مداخلت کی تو۔۔۔۔ اب تک کی سنگین دھمکی دیدی گئی

صنعا(پی این آئی)یمن کے حوثی گروپ نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے غزہ میں مداخلت کی تو حوثی ڈرون اور میزائلوں سے اس کا جواب دیں گے۔

حوثی سربراہ عبدالمالک الحوثی کا کہنا ہے کہ امریکا نے غزہ میں مداخلت کی تو ڈورن اور میزائلوں سے جواب دیں گے۔عبدالمالک الحوثی نے خبردار کیا ہےکہ غزہ میں امریکی مداخلت پر ڈورن اور میزائلوں سے حملوں سمیت دیگر عسکری اقدامات کریں گے۔حوثی سربراہ نےکہا ہےکہ جب غزہ کی بات آئے تو یہ ہماری ریڈ لائن میں شامل ہے، غزہ میں مزاحمتی گروپوں سے تعاون اور مدد کے لیے بھی تیار ہیں۔خیال رہےکہ امریکا نے حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کی مدد کے لیے اپنا جنگی بحری بیڑہ اسرائیل کی جانب روانہ کردیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کی جانب سے اسرائیل بھیجے جانے والے بحری بیڑے میں طیارہ بردار جہاز سمیت 5 تباہ کن بحری جہاز شامل ہیں۔گزشتہ روز امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ امریکی فضائیہ بھی علاقے میں اپنی طاقت بڑھائےگی، اسرائیلی فوج کے لیے مزید فوجی سازو سامان، لڑاکا طیارے، ہتھیار اور گولہ بارود بھی بھیج رہے ہیں۔امریکا کی جانب سے حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کی مدد کے لیے جنگی بحری بیڑہ بھیجنےکے اعلان پر حماس نے ردعمل دیتے ہوئے اسے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت قرار دیا ہے۔حماس کا کہنا ہےکہ امریکی بحریہ کی کمک بھی اسرائیلی فوج کا مورال بلند نہیں کر سکےگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close