حماس، اسرائیل جنگ۔۔ جمائمہ خان نے بھی خاموشی توڑ دی، کس کو غلط قرار دیدیا؟

لندن (پی این آئی) فلسطین کے علاقے غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ چوتھے روز میں داخل ہوچکی ہے۔ ایسے میں کوئی فلسطین کا ساتھ دے رہا ہے تو کوئی اسرائیل کو صحیح ثابت کرنے کی کوشش میں لگا ہے۔

اس جنگ سے متعلق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان کا مؤقف بھی سامنے آیاہے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر )پر اپنے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ وہ اس تنازع کے دوران دونوں طرف موجود انسانیت کے ساتھ کھڑی ہیں اور وہ اس جنگ میں دونوں فریقین کی مذمت کرتی ہیں۔ جمائما نے اپنی پوسٹ کے ساتھ دو تصاویر بھی شیئر کی جس میں ایک طرف اسرائیلی بچہ اور دوسری طرف فلسطینی بچہ دکھایا گیا جو جنگ کے باعث بے حال ہیںْ۔یاد رہے کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک ایک لاکھ 23ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں جبکہ شہید فلسطینیوں کی تعداد 500 سے زائد ہوچکی ہے۔حماس کے حملوں میں73 فوجیوں سمیت 700 اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close