حماس کے حملوں میں کتنے امریکی شہری ہلاک ہوگئے؟ امریکی محکمہ خارجہ نے تصدیق کر دی

واشنگٹن (پی این آئی) فلسطینی تنظیم حماس کے آپریشن’’ الاقصیٰ فلڈ‘‘ کے دوران اسرائیل میں موجود 9 امریکی شہریوں کے ہلاک ہونے کاانکشاف کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اسرائیل پر حماس کے حملوں میں 9 امریکی شہریوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے، محکمہ خارجہ کے ترجمان میٹ ملر نے کہا کہ بدقسمتی سے خطے میں جاری ہولناک حملوں کے نتیجے میں 9 امریکی شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔آئندہ دنوں میں یہ تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے، بائیڈن انتظامیہ نے کانگریس کو آگاہ کردیا ہے۔انتظامیہ حماس کی طرف سے امریکی شہریوں کو یرغمال بنانے کی غیر مصدقہ اطلاعات کی بھی تحقیق کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close