ڈھاکہ (پی این آئی) بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاکی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی ان کی زندگی کو شدیدخطرہ لاحق ہے، ڈاکٹرز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ان کی حالت مستقل خراب ہو رہی ہے۔
78 سالہ اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا کی طرف سے بنگلہ دیشی حکومت کو درخواست کی گئی تھی کہ انہیں علاج کیلئے بیرون ملک جانے دیا جائے جس کو مسترد کردیا گیاتھا۔وہ دو بار بنگلہ دیش کی وزیراعظم رہ چکی ہیں ،مرکزی اپوزیشن بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کی سربراہ ہیں اور 2020 سے گھر میں نظربند ہیں۔ان کا علاج کرنےوالے ڈاکٹرز نے خبردار کیا ہے کہ مناسب علاج نہ ملا تو خالدہ ضیا کا انتقال ہوسکتا ہے۔یادرہے کہ 2018 میں خالدہ ضیا کو بدعنوانی کے مقدمے میں 17 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، انہوں نے اپنے خلاف الزامات کو مسترد کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں