ترک صدر اردوان نے اسرائیل فلسطین تنازع کاحل تجویز کر دیا

استنبول (پی این آئی)ترک صدرنے اسرائیل فلسطین تنازع کا واحد حل آزاد فلسطینی ریاست کا قیام قرار دیدیا۔

 

 

 

 

اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل فلسطین امن کے لیے سفارت کاری کو بڑھائیں گے۔ مشرق وسطیٰ کے تنازعات میں اسرائیل فلسطین تنازع بنیادی ہے۔ ترک صدر اردوان نے کہا کہ علاقائی امن کے لیے دو ریاستی حل ہی واحد راستہ ہے۔ بیت المقدس کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام اب وقت کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں