حماس کے حملوں سے خوفزدہ ہوکر اسرائیلی شہریوں نے ملک چھوڑنا شروع کر دیا، ائیرپورٹ پر رش لگ گیا

تل ابیب(پی این آئی)حماس کے حملوں سے خوفزدہ اسرائیلیوں نے ملک چھوڑنے کی کوشش شروع کردی ہے۔

 

 

 

حماس کی جانب سے حملوں کے بعد امریکا اور پورپ سمیت دنیا بھر کی ائیر لائنز نے اسرائیل کیلئے فلائٹ آپریشن معطل کردیا ہے۔ تل ابیب ائیرپورٹ پرپروازیں منسوخ ہونے کے باوجود اسرائیلی شہریوں کارش لگا ہوا ہے۔ تل ابیب کے بن گوریان ائیرپورٹ کے بیرون ملک لاؤنج میں اسرائیلی شہریوں کی لائنیں لگ چکی ہیں اور پروازوں کی منسوخی کے اعلان کے باوجود مسافر ملک سے فرار کیلئے ائیرپورٹ پہنچ رہے ہیں۔ دوسری جانب حماس کے حملوں میں اسرائیلوں کی ہلاکتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس کے حملوں میں اسرائیلی فوج کے کرنل اور رھط شہر کے پولیس چیف سمیت 600 افراد مارے گئے ہیں۔ زخمیوں کی تعداد بھی 2 ہزار سے بڑھ چکی ہے اور درجنوں اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کو جنگجو یرغمال بناکر ساتھ لے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close