غزہ، اسرائیلی بمباری میں اب تک کتنے معصوم بچوں کی اموات ہوچکی ہیں؟ افسوسناک تفصیلات آگئیں

غزہ(پی این آئی)غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل کے حملوں میں 20 معصوم فلسطینی بچے بھی شہید ہوچکے ہیں۔

 

 

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے حکام کے مطابق اسرائیل کے حملوں میں اب تک 370 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور 2200 سے زائد زخمی ہیں۔ وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہےکہ شہدا میں 20 بچے بھی شامل ہیں اور 121 بچے زخمی ہوئے ہیں۔خیال رہےکہ اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے غزہ میں عام فلسطینیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، گزشتہ کئی سالوں سے محصور غزہ میں دواؤں اور بنیادی ضروری اشیاء کی پہلے ہی قلت ہے اور موجودہ صورت حال میں حالات مزید دگرگوں ہوگئے ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے حماس کے حملوں کے جواب میں غزہ پر بڑے حملےکی دھمکی دیتے ہوئے فلسطینیوں کو غزہ خالی کرنے کی وارننگ دی ہے۔اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ حماس سے بدلہ لیں گے، اسرائیل ہر جگہ بھرپور طاقت کا استعمال کرے گا۔اسرائیلی وزیراعظم نے دھمکی دی کہ یہ جنگ طویل اور مشکل ہوگی، فلسطینی غزہ کو خالی کردیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close