افغانستان کا تباہ کن زلزلہ، کرکٹر راشد خان کا زلزلہ متاثرین کیلئے بڑا اعلان

کابل(پی این آئی)افغانستان کے صوبے ہرات میں ہفتے کے روز آنے والے شدید زلزلے میں ایک ہزار سے زائد انسانی جانیں چلی گئیں۔

 

 

 

غان حکام کے مطابق صوبے ہرات میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی جس کے سبب انفرا اسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا جب کہ بادغیس اور فرح صوبے میں بھی آفٹر شاکس محسوس کیے گئے۔ترجمان ڈپٹی گورنمنٹ کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں زندہ جان اور غوریان اضلاع کے ہرات کے 12 دیہاتوں میں600 سے زائد گھر تباہ اور 4200 افراد متاثر ہوئے جب کہ ملبے سے مزید لوگوں کو نکالنے کیلئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

 

 

راشد خان کا اعلان:
اس سنگین صورتحال کو دیکھتے ہوئے افغان آل راؤنڈر راشد خان جو اس وقت کرکٹ ورلڈکپ کے لیے بھارت میں موجود ہیں،انہوں نے اپنی ورلڈکپ کی میچ فیس زلزلہ متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔اتوار کو راشد خان نے انسٹاگرام پر زلزلہ متاثرین کی کچھ دلخراش تصاویر شیئر کیں اور لکھا ‘میں نے افغانستان کے مغربی صوبوں (ہرات، فراہ اور بادغیس) میں آنے والے زلزلے کے المناک نتائج کے بارے میں سنا جس کا مجھے بے حد افسوس ہے’۔کرکٹر نے لکھا ‘میں متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے کرکٹ ورلڈکپ کی اپنی تمام میچ فیس عطیہ کر رہا ہوں، جلد ہی ہم ان لوگوں سے رابطہ کرنے کے لیے ایک فنڈ ریزنگ مہم شروع کریں گے جس سے ضرورت مند لوگوں کی مدد کی جا سکے گی’۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close