افغانستان میں زلزلہ، اموات کی تعداد کتنے ہزار ہوگئی؟ افسوسناک تفصیلات آگئیں

ہرات (پی این آئی ) افغانستان میں زلزلے کے باعث ہونے والی تباہی کے نتیجے میں اموات کی تعداد 2 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ زخمیوں کی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان حکومت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ زلزلے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار سے زائد ہوچکی ہے، زلزلے سے بڑی تعداد میں دیہی مکانات منہدم ہوئے اور خوف زدہ شہریوں نے رات سڑکوں پر گزاری جب کہ امدادی کارکن رات بھر مغربی افغانستان میں کچے گھروں میں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں مصروف رہے، اب بھی ہزاروں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ہفتے کو آنے والے 6 اعشاریہ 3 شدت کے زلزلے کے بعد 8 شدید نوعیت کے آفٹر شاکس کی وجہ سے صوبائی دارالحکومت ہرات کے شمال مغرب میں 30 کلومیٹرکے فاصلے پر واقع علاقے بری طرح لرز گئے، اس زلزلے کا مرکز خطے کے سب سے بڑے شہر ہرات کے قریب تھا۔ امریکی جیولوجیکل نے کہا کہ زلزلے کا مرکز صوبہ پکتیا اور زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، ہرات کے قریب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوئے، ہرات میں زلزلے کے بعد 5 اعشاریہ 6 شدت کے کئی آفٹر شاکس بھی آئے، افغانستان کے علاوہ زلزلے کے جھٹکے ایران اور ترکمانستان میں بھی محسوس کیے گئے۔

یہ قیامت خیز زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے آیا۔ بتایا جارہا ہے کہ رات گئے پاکستان کے کئی علاقے بھی شدید زلزلے سے لرز گئے، مانسہرہ، بالاکوٹ، کاغان سمیت خیبرپختونخواہ کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری گھروں سے باہر نکل آئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت کتنی تھی اس بارے میں ابھی کوئی معلومات سامنے نہیں آسکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں