خاتون رپورٹر کی لائیو کوریج کے دوران اسرائیل کا میزائل حملہ،ویڈیو وائرل

اسلام آباد (پی این آئی)فلسطین کے مرکزی علاقے غزہ سے لائیو کوریج کے دوران اسرائیل کی جانب سے میزائل حملہ کیا گیا، خوفناک دھمکے کی صورت میں اسکرین کے سامنے کھڑی خاتون رپورٹر کی چیخ نکل گئی۔ الجزیرہ کی رپورٹر یمنیٰ السید غزہ سے براہ راست رپورٹنگ کر رہی تھیں کہ اچانک عقب میں اسرائیل کی جانب سے اچانک میزائل حملہ ہوا اور دھواں اٹھتا ہوا دکھائی دیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملے کے بعد خاتون رپورٹر گھبرا جاتی ہیں اور چیخ مار کر کیمرے کے آگے سے ہٹ گئیں، حواس بحال ہونے کے بعد انہوں نے رپورٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close