افغانستان کے بعد پاپوانیوگنی میں شدت7 کا زلزلہ

اسلام آباد (پی این آئی)بحرالکاہل میں واقع ملک پاپوا نیو گنی میں 7 شدت کے شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ پاپوا نیو گنی میں ہفتے کو زلزلے کے شدیدجھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 7 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ زلزلے کا مرکز 72 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ دوسری جانب افغانستان میں 6.3 شدت کے زلزلے میں 2 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close