غزہ(پی این آئی)امریکا نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے حملوں کے خلاف اسرائیل کی حمایت اور دفاعی ضروریات پوری کرنے کا اعلان کردیا۔
آج صبح حماس نے غزہ سے اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے حملے کیے جس میں صیہونی فوجیوں سمیت 100 سے زائد اسرائیلی ہلاک، ایک ہزار سے زائد زخمی اور درجنوں یرغمال بنالیے گئے۔امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے رابطہ کیا اور کہا کہ امریکا اسرائیل کو تعاون کے لیے تمام مناسب ذرائع دینے کو تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، امریکا اسرائیل مخالف کسی بھی دوسرے فریق کو صورتحال کا فائدہ اٹھانے پر خبردار کرتا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے ہماری انتظامیہ کی حمایت مضبوط اور غیرمتزلزل ہے، اسرائیل کی صورتحال کا قریب سےجائزہ لے رہے ہیں اور اسرائیلی وزیراعظم سےرابطےمیں رہیں گے۔دوسری جانب امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے بیان جاری کیا اور کہا کہ امریکا اسرائیل کے پاس دفاع کےلیے ضروریات موجود ہونے پر کام کرے گا اور امریکی محکہ دفاع اسرائیلی دفاع کی ضروریات کو پورا کرنے کو یقینی بنائےگا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی شہریوں کو تشدد اور دہشتگردی سے بچانے کےلیے اسرائیلی ضروریات پوری کرنے کیلئےکام کریں گے۔اُدھر اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر فضائی حملے جاری ہیں اور اب تک کئی ٹن بارود محصور غزہ پر گرا چکا ہے۔حماس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 200 سے زائد فلسطینی شہید اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں