اسلام آباد(پی این آئی)امریکی ریاست یوٹاہ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی ریاست یوٹاہ میں گرنے والے چھوٹے طیارے میں سینیٹرڈگ لارسن ان کی اہلیہ اور 2 چھوٹے بچے سوار تھے، حادثے میں تمام افراد ہی ہلاک ہو گئے،سینیٹر ڈگ لارسن خود طیارہ اڑا رہے تھے وہ ویک اینڈ پر تفریح کیلئے موآب شہر گئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر ڈگ لارسن یوٹاہ میں ایندھن بھروانے کیلئے رکے تھے اور ایندھن بھروانے کے بعد جوں ہی اڑان بھری تو طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس کی وجہ سے وہ اور ان کے اہل خانہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں