بچے نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ان کی مرسیڈیز گاڑی مانگ لی، پھر کیا ہوا؟

ریاض (پی این آئی) سعودی شہزادے محمد بن سلمان نے اپنی مہنگی ترین گاڑیوں میں سے ایک مرسڈیز کا تحفہ دیکر بچے کی خواہش پوری کر دی۔

گفٹ لینا کسے نہیں پسند؟ تحفہ اگر مہنگا ہو اور وہ بھی کسی مشہور شخصیت کی جانب سے دیا گیا ہو تو اسے تو ہر کوئی خوشی سے قبول کرتا ہے۔ایسا ہی کچھ ایک سعودی بچے کے ساتھ بھی ہوا جو سعودی فرمانروا سے ملنے کیلئے رش میں کھڑا تھا اور خوش قسمتی سے اس دوران بچے کی ملاقات محمد بن سلمان سے ہو بھی گئی۔بچے نے سعودی شہزادے سے ملتے ہی معصومیت بھرے انداز میں ان کی مرسڈیز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مہنگی گاڑی کی خواہش کا اظہار کیا جس پر محمد بن سلمان نے کہا آپ مرسڈیز چاہتے ہیں تو بچے نے ہاں میں جواب دیا، محمد بن سلمان نے انتظامیہ سے بچے کے گھر کا پتا لینے کا کہا۔

آپ کو یہ جان کر بھی حیرت ہوگی کہ خواہش کے اگلے ہی روز بچے کے گھر مرسڈیز گاڑی پہنچ گئی جس کے ساتھ بچے کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر موجود ہے، اس کے علاوہ اس پورے واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر شیئر کی جا رہی ہے۔سوشل میڈیا پر ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی بچے کو خوش نصیب سمجھا جارہا ہے جبکہ سعودی شہزادے کو بچے کی خواہشں پوری کرنے پر داد بھی دی جارہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close