نئی دہلی (پی این آئی) افغانستان نے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں آج سے سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کر دیاہے۔۔۔ افغان سفارت خانے نے اس حوالے سے بھارتی حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں لکھا گیاہے کہ افغان سفارت خانہ بند کرنے کی وجہ بھارت کا عدم تعاون ہے۔۔۔افغان سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت افغان مفادات کے لیے خدمات کی توقعات پوری کرنے میں ناکام رہا۔۔۔
خط میں افغان سفارت خانے نے کہا ہے کہ عملے اور وسائل میں کمی سے آپریشن جاری رکھنا مشکل ہو رہا ہے، سفارت کاروں کے لیے ویزہ تجدید بروقت نہ ہونا بھی معطلی کی وجوہات میں شامل ہے۔۔۔افغان سفارت خانے کا یہ بھی کہنا ہے کہ سفارت خانے کے عملے کے آپس کے جھگڑے کا بےبنیاد دعویٰ مسترد کرتے ہیں، کوئی بھی سفارت کار موجودہ بحران کو کسی تیسرے ملک میں پناہ حاصل کرنے کے لیے استعمال نہیں کر رہا۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں