ناگورنو کاراباخ (پی این آئی) آذربائیجان کےعلاقے ناگورنو کاراباخ میں لڑائی کے دوران ایک فیول ڈپو پر دھماکے سے 125 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ جنگ کے دوران علاقے سے آرمینیائی باشندوں کی نقل مکانی جاری ہے۔
حکام نے کہا کہ 290 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور درجنوں مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے کے وقت وہاں سیکڑوں افراد جمع تھے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اس فیول ڈپو سے ان لوگوں کو ایندھن فراہم کیا جا رہا تھا جو قرہ باغ چھوڑ کر آرمینیا جا رہے ہیں۔ آذربائیجان کی جانب سے خطے کی کئی ماہ سے ناکہ بندی جاری ہے جس کی وجہ سے اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہو گئی تھی۔ یاد رہے کہ آذربائیجان کی فوج نے 19 ستمبر کو ناگورنو کاراباخ پر حملہ کیا اور 24 گھنٹے بعد علاقے کا کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ناگورنو کاراباخ میں تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے مقابلہ جاری ہے جس میں باکو اور یریوان اس کے کنٹرول کے لئے مقابلہ کر رہے ہیں۔ یہ علاقہ بین الاقوامی سطح پر آذربائیجان کے حصے کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے لیکن یہاں آرمینیائیوں کی بہت زیادہ آبادی ہے۔ آرمینیا نے یہاں کئی بار قبضے کی کوشش کی جس پر جنگیں ہو چکی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں