ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی جنرل کے لیے موت کی سزا تجویز کر دی

واشنگٹن (پی این آئی) امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف سرکاری گواہ بننے والے امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی کے حوالے سے کہا ہے کہ مارک ملی کا اگلے ہفتے عہدہ چھوڑنا امریکیوں کے لیے جشن منانے کا وقت ہو گا۔۔۔۔۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی جنرل پر شدید تنقید کرتے ہوئے مارک ملی کی غلطیوں کی نشانی کی ہے اور ان کے لیے موت کی سزا تجویز کر دی ہے۔۔۔۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مارک ملی کی چین کے ساتھ ڈیلنگ کی فیک نیوز سچ ہے تو اس گھناؤنے عمل کی سزا موت ہے۔۔۔۔ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ مارک ملی نے امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا کے وقت نا اہلی سے قیادت کی،

کئی جانیں ضائع ہوئیں۔۔۔۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ افغانستان میں سینکڑوں امریکیوں کو پیچھے چھوڑ دیا گیا، اربوں ڈالر کا بہترین فوجی ساز و سامان افغانستان کے حوالے کر دیا جو سنگین حد تک غلط فیصلہ تھا ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close