لندن(آئی این پی)مسلم لیگ( ن) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے، میں بدھ کو واپس پاکستان جا رہا ہوں۔لندن میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ن لیگ کا بیانیہ بڑا واضح ہے، پاکستان کو واپس 24 ویں معیشت بنانا ہے، اگر عوام نے موقع دیا تو نواز شریف کی قیادت میں پاکستان واپس ترقی کرے گا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت سنبھالنے سے پہلے پاکستان کا ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ سو فیصد تھا۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اور کچھ اندرونی قوتیں پاکستان کو سری لنکا بنانا چاہتی تھیں، ہماری جنگ پاکستان کو بچانا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں