اسرائیل کی سعودی عرب سے تعلقات قائم کرنے کی کوششوں پر ایرانی صدر کا ردِعمل آگیا

تہران (پی این آئی) اسرائیل کی سعودی عرب سے تعلقات قائم کرنے کی کوششوں پر ایرانی صدر کا ردِعمل آگیا۔۔ کےصدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے عرب ممالک سے تعلقات کا معاہدہ ناکام ہوجائے گا۔

 

 

 

امریکی چینل کو انٹرویو کے دوران ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ امریکی سرپرستی میں خلیجی ریاستوں بشمول سعودی عرب سے اسرائیل کے تعلقات قائم کرانے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے یہ نہیں کہا کہ اقوام متحدہ کے نیوکلیئر انسپکٹرز کی ایران میں تعیناتی نہیں چاہتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close