سعودی ولی عہد کا پاکستانی شہری کے لیے عمرے کے ٹکٹ کا تحفہ

ریاض (پی این آئی)پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تصویر بنانے والے پاکستانی مصورعمرجرال کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سفری ٹکٹ تحفے میں دیے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تینتیس سالہ عمر جرال دماغی فالج میں مبتلا ہیں۔یہ دماغی بیماری کسی شخص کے اعصابی نظام اور افعال میں ہم آہنگی کو متاثر کر سکتی ہے، پٹھوں کی طاقت میں کمی کا باعث بن سکتی ہے۔

یہ حرکت کا مستقل عارضہ ہے اور یہ متاثرہ فرد کے اعصابی حرکی نظام اور افعال کے درمیان ہم آہنگی اور رابطہ کاری کے نظام کو متاثر کرسکتا ہے۔اس کے نتیجے میں اعصاب مضبوط نہیں ہوتے اورتوازن اور حرکت کو کنٹرول کرنے والے دماغ کے بعض حصوں کی بے قاعدہ انداز میں نشوونما ہوتی ہے جو فرد میں جھٹکوں کا سبب بنتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close