درنہ میں طوفان کا نیا خوفناک منظر، شاہراہ عام دریا میں تبدیل

درنہ(پی این آئی)گذشتہ اتوار کو لیبیا کے مشرقی علاقوں سے ٹکرانے والا سمندری طوفان ڈینیل صرف عام سیلاب نہیں تھا بلکہ ہر اعتبار سے یہ ایک تباہی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ایک نیا ویڈی کلپ گردش کررہا ہے جس میں ایک شاہراہ عام پر پانی کا ریلہ آنے اور سڑک کو دیار میں بدلتے دیکھا جا سکتا ہے۔اس بھیانک سیلاب نے چند گھنٹوں میں درنہ شہرکے ایک چوتھائی حصے کو صفحہ ہستی سے مٹادیا۔

شہرمیں سیلاب سے 11 ہزارسے زائد افراد کو ہلاک اور ہزاروں لاپتہ ہوگئے ۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں ایک شاہراہ عام پر پانی کے ریلے کو گاڑیوں کو بہاتے دیکھا جا سکتا ہے۔سوشل میڈیا پر صارفین نے بتایا کہ سمندری طوفان کی وجہ سے لیبیا پر ہونے والی بارش کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ ایک دن میں ایک سال کے برابر بارش ہوئی۔قابل ذکر ہے کہ سمندری طوفان ڈینیل نے اتوارکے روز سے یہ سیلابی صورتحال پیدا کی تھی جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پرتباہی اوربربادی پھیلی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close