کوالالمپور (پی این آئی) ملائشیا کی باٹک ائرلائن نے پاکستان میں اپنی پروازوں کے نیٹ ورک کو توسیع دینے کا فیصلہ کرتے ہوئےکراچی کے لیے بھی براہ راست پروازوں کا اعلان کیا ہے۔۔۔اس حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق باٹک ائر کراچی کوالالمپور کے درمیان ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ کرے گی۔۔۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ائر لائن آئندہ ماہ 31 اکتوبر سے کوالالمپور کراچی کے درمیان براہ راست فلائٹس کا آغاز کر رہی ہے۔۔۔
اعلامیے کے مطابق باٹک ائرکی پرواز او ڈی 135 کوالالمپور سے ہر منگل، جمعرات اور ہفتے کی رات پونے 8 بجے کراچی پہنچے گی، انہی تین دنوں میں کراچی سے پرواز او ڈی 136 رات پونے 9 بجے کوالالمپور کے لیے روانہ ہو گی۔ ۔۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ائر لائن نے اسٹوڈنٹس اور گروپ مسافروں کے لیے خصوصی پرکشش رعایت بھی دے گی۔۔۔یہ بات اہم ہے کہ باٹک ائر لائن لاہور اور کوالالمپور کے درمیان پہلے ہی روزانہ براہ راست نان اسٹاپ پروازیں چلا رہی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں