شہزادی ڈیانا کا بلیک شیپ سویٹر کتنے لاکھ ڈالر میں فروخت ہو گیا ؟ جان حیران رہ جائیں گے

نیویارک(پی این آئی) شہزادی ڈیانا کا بلیک شیپ سویٹر 10 لاکھ ڈالر میں نیلام ہو گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق شہزادی ڈیانا کے مداح آج بھی ان کے لباس کے دیوانے ہیں، ڈیانا کا بلیک شیپ (کالی بھیڑ) والا سویٹر 10 لاکھ ڈالر سے زیادہ رقم میں نیلام ہو گیا۔ سویٹر کے لیے بولی 50 ہزار ڈالر سے شروع ہوئی جو 11 لاکھ 40 ہزار ڈالر پر رکی۔ نیویارک میں یہ مشہور فیشن آئٹم 1.14 ملین ڈالر میں فروخت ہو گیا، جس نے نیلامی کے ریکارڈ توڑے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close