دوہا (پی این آئی) ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں ہنگامی صورتحال کے باعث طیارے کو واپس دوحہ اتار لیا گیا۔۔۔۔ذرائع کے مطابق قطر ایئرویز کی شیڈول پرواز کیو آر 614 نے دوحہ انٹرنیشنل ائرپورٹ سے اسلام آباد کے لیے مقامی وقت کے مطابق صبح تین بجکر 4 منٹ پر ٹیک آف کیا۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ پرواز نے صبح 8 بجے اسلام آباد پہنچنا تھا، روانگی کے 11 منٹ بعد پرواز 15 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی کہ پائلٹ نے ائر بس اے 330 میں فنی خرابی کی نشاندہی کی۔۔۔۔
جس کے فوری بعد ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر پائلٹ نے طیارے کو واپس دوحہ ائرپورٹ کی طرف موڑ لیا۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ روانگی کے 22 منٹ بعد طیارہ الورکہ کے قریب سمندر پر چکر کاٹ رہا تھا کہ فلائٹ ریڈار کو طیارے سے ایمرجنسی کے سگنل موصول ہوئے۔۔۔۔۔ رپورٹس کے مطابق ٹیک آف کے 34 منٹ بعد طیارہ واپس قطر دوحہ انٹرنیشنل ائرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔۔۔۔ایوی یشن ذرائع نے بتایا ہے کہ مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا جو کہ دوبارہ اسلام آباد روانگی کا انتظار کر رہے ہیں ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں