مراکش زلزلہ،تباہ شدہ گائوں کی ساری آبادی جاں بحق

رباط(این این آئی)مراکش میں آنے والے زلزلے کے تیسرے دن زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے دوران ایک گاں کے واحد بچ جانے والے شخص نے اپنے زندہ بچ جانے کو ایک معجزہ قرار دے دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک انٹرویو میں شہری نے کہا میں معجزانہ طور پر بچ گیا۔ ثلاث یعقوب گائوں میں بڑے پیمانے پر تباہی آئی۔شہری نے بتایا میں سونے ہی والا تھا۔ میں نے پہلے ایک چھوٹی سی آواز سنی تو میں اپنے بستر سے اٹھا

اور اپنی بیوی اور بیٹے کے ساتھ باہر چلا گیا اور چند ہی سیکنڈ بعد عمارت گر گئی۔انہوں نے کہا کہ ان کے گائوں میں بہت کم لوگ زندہ بچ گئے کیونکہ زیادہ تر رہائشی مر گئے۔ بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔اس حوالے سے کیمرے کے ذریعے ریکارڈ کیے گئے مناظر سے پتہ چلتا ہے کہ ثلاث یعقوب کے ساتھ بڑی تباہی ہوئی۔ مکمل طور پر تباہ شدہ گاں زلزلے کے مرکز ایگل کے قریب سمجھا جاتا ہے۔ ایگل ثلاث یعقوب سے 10 کلومیٹر دور ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close