خوفناک زلزلے نے تباہی مچا دی،سینکڑوں افراد ہلاک

رباط(پی این آئی)مراکش میں خوفناک زلزلے سے قیامت صغریٰ برپا ہو گئی۔ قدرتی آفت میں 600 سے زائد افراد ہلاک اور 150 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق مراکش میں تباہ کن زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی، جس سے عمارتیں لرز اٹھیں اور سیکڑوں افراد ملبے تلے دب گئے۔ حکام کے مطابق علاقے کی تاریخی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد 300 سے زیادہ ہے جب کہ 150 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close