خواتین کی لاشیں گھر کے کچن میں دفنانے والا سیریل کِلر پکڑا گیا

روانڈا (آن لائن) افریقی ملک روانڈا میں خواتین کو قتل کر کے لاشیں گھر کے کچن میں دفنانے والے سیریل کِلر کو گرفتار کرلیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 34 سالہ شخص کے گھر کے کچن میں دفنائی گئی کئی خواتین کی لاشیں پولیس کو مل گئیں۔رپورٹس کے مطابق کئی ماہ سے گھر کا کرایہ ادا نہ کرنے کی وجہ سے ملزم کو گھر سے نکالنے کے لیے پولیس کو بلایا گیا تھا جہاں پہنچنے پر اس کے گھناؤنے جرم کا بھی انکشاف ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کچن سے ملنے والی لاشیں زیادہ تر خواتین کی ہیں جبکہ کچھ مردوں کی لاشیں بھی اسی جگہ سے ملی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ملزم نے اپنے جرائم کا اعتراف کرلیا ہے جبکہ حکومت نے بھی اس کے خلاف مکمل قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں