دبئی ، ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ، عملے کی تلاش جاری

دبئی(آن لائن) دبئی میں ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار پائلٹس کی تلاش جاری ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹ سوار تھے جن کا تعلق مصر اور جنوبی افریقا سے ہے۔رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر المکتوم انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے اڑا تھا جس کے بعد وہ حادثے کا شکار ہوا۔ پائلٹ رات کی تربیتی پرواز پر تھے۔میڈیا ک رپورٹ کے مطابق سرچ اور ریسکیو ٹیموں نے ہیلی کاپٹر کا ملبہ نکال لیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں