کینیڈا میں بھی پی ٹی آئی کارکن آپس میں لڑ پڑے،لاتوں مکوں کی برسات

اسلام آباد (پی این آئی)کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن آپس میں ہی لڑ پڑے،لاتوں مکوں کی برسات کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقامی پی ٹی آئی عہدیداران نے ایک دوسرے کے گریبان پکڑ رکھے ہیں،پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے ایک دوسرے کو گالیاں دی، ساتھ ہی مکوں اور لاتوں کی بارش بھی کر دی۔ جھگڑے کا آغاز کیوں ہوا اور کس بات پر ہوا، اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close