اسلام آباد (پی این آئی)میکسیکو میں بچے کی پیدائش سے قبل جنس بتانے کی تقریب میں طیارے سے اسٹنٹ حادثے میں بدل گیا، طیارہ گرکر تباہ ہوگیا اور پائلٹ بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکن ریاست سنالوا میں ایک جوڑے نے پیدائش سے قبل اپنے بچے کی جنس بتانے کی تقریب منعقد کی جس میں قریبی رشتہ دار اور دوست احباب مدعو کیا،
جوڑنے نے پرائیویٹ طیارے کے ذریعے اسٹنٹ کو ترجیح دی، ہوا میں طیارے سے پنک اور بلیو رنگ کا پاؤڈر گرنا تھا جس سے اندازہ ہوتا کہ دنیا میں آنے والا بچہ لڑکا ہوگا یا لڑکی؟ طیارا جیسے ہی آیا تو اس میں سے پنک پاؤڈر نکلا جس کا مطلب تھا کہ جوڑے کے ہاں بچی کی پیدائش ہوگی، تاہم طیارا ہوا میں توازن کھو بیٹھا اور قلا بازیاں کھاتا ہوا مہمانوں کے سامنے ہی تقریب سے چند فاصلے پر گرکر تباہ ہوگیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں