افغانستان سے پاکستانی حدود میں آنے والی فلائٹس سے متعلق نئی پالیسی جاری کر دی گئی

اسلام آباد(آئی این پی)سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)نے افغانستان سے پاکستانی حدود میں آنے والی فلائٹس کے متعلق نئی ہدایت جاری کردیں،سی اے اے نے افغانستان کی فضائی حدود میں ایئر ٹریفک سروس کی عدم دستیابی کے باعث افغانستان سے پاکستانی حدود میں آنے والی فلائٹس کے متعلق نئی ہدایت جاری کردیں ہیں۔

اعلامیے کے مطابق افغانستان سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والی فلائٹس کو 15منٹ قبل آگاہی دینا لازمی ہوگی، پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے والی فلائٹس کو ایئر ٹریفک سروس مہیا کی جائے گی،ترجمان سی سے اے کے مطابق مذکورہ فلائٹس کوکراچی، لاہور اور اسلام آباد ایریا کنٹرول سے فضائی سروس مہیا کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close