اوورسیز پاکستانی ملک کو مشکلات سے نکالنے میں مدد کریں، لندن کے پاکستانی نژاد میئر صادق خان نے اپیل کر دی

لندن (انٹرنیوز)میئر لندن صادق خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقتصادی بحران پر تشویش ہے،اوورسیز پاکستانی ملک کو مشکلات سے نکالنے میں مدد کریں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میئر صادق نے کہا کہ پاکستان میں اقتصادی بحران پر تشویش ہے، مغربی ممالک اور اوورسیز پاکستانی ملک کو مشکلات سے نکالنے میں مدد کریں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے برطانیہ اور یورپی یونین پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے میں مدد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ماضی میں زلزلے اور سیلاب کا سامنا رہا جس سے اربوں رروپے کا نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سب کوایسے ممالک کی مدد کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ برٹش پاکستانی بیک وقت برطانوی شہری اور مسلمان ہونے پر فخر کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close