سابق رکن پارلیمنٹ درخت چوری کے الزام میں گرفتار

نئی دہلی (انٹرنیوز)سابق بھارتی رکن پارلیمنٹ کو درخت چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اتراکھنڈ میں سماج وادی پارٹی کے سابق رکن پارلیمنٹ قادر رانا کو پڑوسی کی زمین سے درخت چرانے کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔قادر رانا کے خلاف پڑوسی کی زمین پر قبضے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ قادر رانا کے پڑوسی انیتا گپتا نے مقدمہ درج کراتے ہوئے الزام لگایا کہ سابق رکن پارلیمنٹ نے میری زمین پر کھڑے چنار اور یوکلپٹس کے 50سے زائد درختوں کو کاٹ کر چوری۔

انہوں نے اپنی فیکٹری سے کیمیکل کا اخراج و دیگر فضلہ بھی میرے کھیت میں چھوڑا جس سے فصل کو نقصان پہنچ رہا ہے۔مقامی حکام نے بتایا کہ قادر رانا سے درج مقدمات پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close