ڈنمارک حکومت نے قرآن پاک کی بے حرمتی کو روکنے کیلئے بل تیار کر لیا

کوپن ہیگن (پی این آئی ) اپوزیشن پارٹیوں کی مخالفت کے باوجود ڈنمارک کی حکومت نے قرآن پاک کی بے حرمتی کو روکنے کیلئے بل تیار کر لیا ۔ قرآن پاک کے نسخوں کی بے حرمتی کرنے پر ڈنمارک اور سویڈن میں پچھلے ہفتوں کے دوران عوامی سطح پر احتجاجی مظاہرے دیکھنے میں آئے ہیں۔

بے حرمتی کے واقعات کے باعث مسلم ممالک میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک نے نورڈک حکومتوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ قرآن پاک کی بے حرمتی کو روکنے کیلئے قانون سازی کریں جس کے بعد اب ڈنمارک حکومت نے قرآن پاک کی بے حرمتی کو روکنے کیلئے بل تیار کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close