عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 70ہلاکتیں اور کئی افراد زخمی ہوگئے

جوہانسبرگ (پی این آئی) خوفناک آتشزدگی۔۔ جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے وسطی علاقے میں عمارت کو آگ لگنے سے 70 افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔

عالمی میڈیا کے مطابق ایک عمارت میں رات گئے آتشزدگی کے باعث کم سے کم 73 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 52 زخمی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس عمارت میں زیادہ تر تارکینِ وطن مقیم تھے۔آگ مقامی وقت کے مطابق رات ڈیڑھ بجے لگی۔حکام کا کہنا ہے کہ تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ پانچ منزلہ عمارت میں آگ لگنے کی وجہ کیا تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close