اللہ اکبر، اللہ اکبر، نیویارک میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی اجازت

نیویارک(انٹرنیوز)امریکا میں نیویارک شہر کے میئر کے قائم کردہ قوانین کے تحت اب لاؤڈ اسپیکر پراذان دینے جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ میئرکی جانب سے مسلم کمیونٹی کو یہ اجازت ہر جمعہ اور رمضان المبارک کیلئے دی گئی ہے۔نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے ایکس پراپنی پوسٹ میں کہا، ’مساجد اور عبادت گاہیں جمعہ کے دن اور رمضان کے دوران بغیر اجازت اپنی اذان دینے کے لیے آزاد ہیں‘۔

نیو یارک سٹی کے میئر کے مطابق محکمہ پولیس کمیونٹی افیئر بیورو مساجد سے نئے ضوابط پر تبادلہ خیال کرے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اذان کو نشر کرنے کے لیے استعمال ہونے والے آلات ’’ڈیسیبل لیول‘‘ پرسیٹ ہوں۔میئر کے دفتر کے مطابق مساجد اور دیگر عبادت گاہیں 10 ڈیسیبل تک کی آواز میں اذان نشر کرسکتی ہیں۔مسلم رہنماؤں کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران ایرک ایڈمز نے کہا کہ بہت عرصے سیہمیں یہ محسوس ہورہا ہے کہ ہماری کمیونٹیز کو اپنی آذانیں بلند آواز میں نشر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے، اب مساجد اور عبادت گاہیں بغیر کسی اجازت نامیکے جمعہ کو اور رمضان کے دوران اذان دینے کے لیے آزاد ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جب تک وہ شہر کے میئر ہیں، نیویارک مسلمان اپنے خواب سے دور نہیں رہیں گے۔میئر کے اس اعلان پر مسلم کمیونٹی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا ہے۔خیال رہے کہ میئر ایرک ایڈمز ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن اور متعدد مذہبی رہنماؤں کے قریبی دوست رہے ہیں۔ انہوں نے عوامی معاملات میں مذہب کو جگہ دینے کی کئی باروکالت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں