جرمنی نے غیرملکیوں کیلئے اپنے ملک کے دروازے کھول دیے

اسلام آباد (پی این آئی)جرمن حکومت نے شہریت حاصل کرنے عمل کو آسان کر دیا، نئے قانون کے تحت دوہری شہریت رکھنا بھی ممکن ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق جرمن حکومت کی جانب سے نیا قانون متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت اب جرمنی کی شہریت کے خواہشمند افراد کیلئے شہریت حاصل کرنا نہایت آسان ہو گیا ہے ۔ مجوزہ بل کے مطابق تارکین وطن کو اب آٹھ سال کی بجائے 5 سال کے بعد شہریت حاصل کرنے کا حق حاصل ہوگا

جبکہ جن لوگوں کو جرمن زبان میں اعلیٰ مہارت حاصل ہوگی وہ شہریت صرف تین سال میں حاصل کر سکیں گے جبکہ نئے قانون کے تحت اصولی طور پر دوہری شہریت رکھنا بھی ممکن ہو جائے گا۔ نئے قانون کے مطابق ایسے افراد کو ہرگز شہریت نہیں دی جائے گی جو سیاست یا نسل پرستی کے جرائم میں ملوث پائے گئے یا انہیں سزا ہوئی ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close