اسلام آباد(انٹرنیوز) پاک امریکہ سٹرٹیجک تعلقات کا 15سالہ معاہدہ طے پا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کا امریکہ کے ساتھ سٹریٹجک تعلقات کا 15سالہ معاہدہ طے پا گیا ہے، 2005میں سٹرٹیجک تعلقات کا ہونے والا معاہدہ 15سالہ مدت پوری ہونے پر اکتوبر 2020میں ختم ہو گیا تھا،امریکہ کیساتھ نئے سٹرٹیجک معاہدے کی باضابطہ منظوری پی ڈی ایم حکومت نے دی تھی۔
معاہدے کے تحت پاکستان اورامریکہ مشترکہ آپریشنز مشقیں اوربیسنگ کر سکیں گے،معاہدے کے بعد پاکستان امریکہ سے سیکیورٹی و دیگر دفاعی آلات خرید سکے گا اور دنیا بھرمیں نیٹوفورسز کے ساتھ کمیونیکیشن کی راہ بھی ہموار ہو گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں