اسلام آباد (پی این آئی) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ٹرین کے ڈبے میں آگ لگنے کے نتیجے میں 20 افراد زخمی جبکہ 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ ریلوے حکام کے مطابق ڈبے میں گیس سلینڈر اسمگل کیے جارہے تھے جن کے پھٹنے سے آگ لگی۔ پولیس ، فائر اور ریسکیو سروسز اور ریلوے کے اسٹاف نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پایا اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں