لندن، شہباز شریف کی آمد پر نواز شریف کے گارڈ کے صحافیوں کو دھکے

لندن(آئی این پی)لندن میں شہباز شریف کی آمد پر نواز شریف کے گارڈ کی جانب سے صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا ہے،نجی چینلز کے صحافی شہباز شریف کی ویڈیو بنا رہے تھے، سیکیورٹی گارڈ نے شہباز شریف کی آمد پر صحافیوں کو ان کے راستے میں نہ آنے کا کہا،

صحافیوں نے شہباز شریف سے بات کرنا چاہی تو گارڈ نے صحافیوں کو دھکے دیے، صحافیوں نے سیکیورٹی گارڈ سے دھکے دینے کی وجہ پوچھی تو گارڈ نے انہیں گالیاں دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close